اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی بیانات لبنانی آبادی کو غیر انسانی ظاہر کرنے کا خطرہ رکھتے ہیں، اجتماعی سزا اور تشدد کو جائز قرار دینے والی زبان سے گریز کیا جائے، اقوام متحدہ نے شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مسلح تنازع میں بھی نسلی امتیاز کے قوانین معطل نہیں ہوسکتے، لبنانی شہریوں کو مذہب یا نسل کی بنیاد پر نشانہ نہ بنایا جائے، اقوام متحدہ نے اسرائیل سمیت تمام فریقوں سے بلاامتیاز کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔
