ورلڈ کپ جیتنے کےبعد ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ کا بیان

آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے کہا ہےکہ فائنل میچ میں ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد ڈریسنگ روم میں گھبراہٹ کا ماحول تھا لیکن ٹراوس ہیڈ اور مارنس لبوشین پارٹنر شپ لگا کر اعتماد دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے باولرز نے اچھی باولنگ کی اور جیت کی بنیاد رکھی ،فیلڈنگ بھی اچھی رہی۔ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ یہ ٹورنا منٹ زبردست تھا اور آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی ۔ انہوں نے کہا کہ باولنگ اور فیلڈنگ نے جیت کی بنیاد رکھی اور آسٹریلوی ٹیم کی طاقت دکھا کر گیم آن رکھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنا منٹ میں ہماری شروعات اچھی نہیں تھی لیکن ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر یقین تھا۔خوش قسمتی سے آسٹریلیا نے ابتدائی شکستوں کے بعد اچھی کرکٹ کھیلی ، یہ سال ہمیں یاد رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں