امریکی فوج کے 2 اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نیویارک( سٹار ایشیا نیوز )امریکی فوج کے2 اپاچی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ریاست الاسکا میں گر کر تباہ ہوگئے۔

امریکی فوج کےمطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق اس حادثے میں3 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

رپورٹس کےمطابق2 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئےتھے جبکہ ایک اسپتال منتقلی کے دوران راستےمیں ہلاک ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق دونوں ہیلی کاپٹر ٹریننگ سیشن کے بعد واپس آرہےتھے۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان: فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری
رپورٹس کےمطابق ایک ماہ سےکم وقت میں اسی نوعیت کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں