Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

امام الحق نے بابر اعظم کی سوشل میڈیا پر کی گئی نصیحت کا جواب دےد یا

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے سابق کپتان بابراعظم کی سوشل میڈیا پر کی گئی نصیحت کا جواب دے دیا۔ امام الحق 25 نومبر کو لاہور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ انکی شادی کی تقریبات میں قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی تھی جن میں دو سابق کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد بھی شامل تھے۔بابراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں امام الحق سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ’’براہ کرم! اب اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنے کی کوشش کریں، ہمیں بھول نہ جانا‘‘ ۔

بابراعظم کی اس نصیحت پر امام الحق نے بھی جواب دے دیا۔ انہوں ایکس پر بابراعظم کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی تو ہوگئی لیکن دیکھ لو بھولا نہیں میں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں