لدھیانہ( سٹار ایشیا نیوز )بھارتی پنجاب کےشہر لدھیانہ کےعلاقے میں گیس لیکیج کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق گیس لیکیج کیوجہ سے11افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کےمطابق رہائشی علاقےمیں ایک فیکٹری سےگیس لیک ہوئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینےمیں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق علاقے کو سیل کردیا گیا ہےاور مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونےکو کہاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، متحدہ افراد ہلاک
اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔