جہاز ہوا میں پھینکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

امریکی ریاست آئیڈاہو کے ایک شخص نے کم ترین مدت میں کاغذی ہوائی جہاز کو تہہ کرکے ہوا میں پھینکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔امریکی میڈیا کےمطابق ڈیوِڈ رش نے 6.15 سیکنڈ کے مختصر وقت میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ریکارڈ کیپنگ آرگنائزیشن گنیز ورلڈ نے ٹائٹل ہولڈرز کو 7 سیکنڈ کے پچھلے ریکارڈ کو توڑنے کا ایک چیلنج جاری کیا تھا۔چیلنج کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوڈ رش نے، جو 250 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حامل ہیں، نے چیلنج کو پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں