ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر57 روپے70 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیےگئے نوٹیفکیشن کےمطابق57 روپے70پیسے مہنگا ہونے کےبعد 11اعشاریہ8 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت2759 روپے89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں اوگرا کی جانب سے کہاگیا ہےکہ فی کلو ایل پی جی4 روپے89 پیسے مہنگی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے خود اپنی دو اسمبلیاں توڑیں، ناصر شاہ
اوگرا کے جاری کیےگئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت233 روپے88 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں