بھارت روانگی کے وقت بلاول بھٹوزرداری کا خصوصی ویڈیو پیغام

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین اور وزیرِخارجہ بلاول بھٹوزرداری نےبھارت روانگی کے وقت خصوصی ویڈیو پیغام اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا۔

انہوں نےکہاکہ ایس سی او وزرائےخارجہ کونسل میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کررہا ہوں،میرا بھارت جانا یہ واضح پیغام بھیجتا ہےکہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو کتنی اہمیت دیتا ہےاور اپنی ممبرشپ کو کتنا سیریس لیتاہے۔


انہوں نےمزید کہاکہ میں اس تنظیم میں شامل ممالک کےساتھ باہمی روابط کامنتظر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مسقط سے کراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات
یاد رہےکہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹوزرداری شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کیلئے2 روزہ دورےپر بھارت روانہ ہوگئےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں