پشاور( سٹار ایشیا نیوز )ڈائریکٹر خوراک خیبرپختونخوا محمد یاسر نےکہا ہےکہ صوبے میں آٹےکی قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔
ڈائریکٹر خوراک خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ پنجاب سےآٹے اور گندم کی ترسیل میں درپیش مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔
دوسری جانب پنجاب سے کے پی کے کیلئے آٹے اور گندم کی ترسیل کےمعاملےپر چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نےپنجاب حکومت سےرابطہ کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق رابطےکا فیصلہ آٹے اور گندم کی ترسیل سےمتعلق اجلاس میں ہوا،اجلاس میں آٹےاور گندم کی ترسیل میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔
ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت سے غیر ضروری چیک پوائنٹس ختم کرنےکا مطالبہ بھی کیاجائےگا،آٹے اور گندم کی ترسیل کیلئے مستقل حکمت عملی بنانے پربات کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
خیبرپختونخوا کےریگولر آٹا ڈیلرز کو این او سی بھی جاری کیے جائیں گے۔