ہنگری( سٹار ایشیا نیوز )اسنوکر بال کو47 سیکنڈز تک گھما کر ورلڈ ریکارڈ بنادیا گیا۔
کھلاڑی کوئی ٹورنامنٹ جیتنے کیلئےاہلیت اور ہنر نہ رکھتا ہو لیکن اس کا ایک عمدہ اور شاندار شاٹ ورلڈ ریکارڈ قائم کرسکتا ہے۔
ہنگری سےتعلق رکھنےوالے اسنوکر کے شوقین نے47.13سیکنڈز تک اسنوکر ٹیبل پر بال گھماکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
— Guinness World Records (@GWR) May 3, 2023
گنیز ورلڈ ریکارڈز کےمطابق29 سالہ بینس کووری نےشاندرا ٹِرک دکھاتےہوئے ایسا شاٹ کھیلا کہ اسنوکر ٹیبل پر بال دوسری بال سے ٹکرانےکے بعد47.13 سیکنڈز تک گھومتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں، جلد پاکستان آئیں گے، وزیراعظم
رپورٹس کےمطابق اس سےقبل بنائےگئے ریکارڈ میں گیند42.20 سیکنڈز تک گھومی تھی۔