انقرہ( سٹار ایشیا نیوز )ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری۔
صدارتی انتخاب میں ترک صدر اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کےدرمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پولنگ صبح8 سے شام 5بجے تک ہوگی، ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24پارٹیاں اور151آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہےہیں۔
ترکیہ اور ترکیہ سےباہر مقیم ساڑھے چھ کروڑ سےزائد ووٹرز رائےشماری میں حصہ لیں گے۔
ترک میڈیا رپورٹس کےمطابق صدارتی امیدوار کو کامیابی کیلئے50فیصد سےزائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔
رپورٹس کےمطابق فیصلہ نہ ہوسکا تو زیادہ ووٹ حاصل کرنےوالے 2امیدواروں کےدرمیان 28مئی کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: منکی پاکس کا خطرہ ٹل گیا، عالمی ادارہ صحت نے بڑا اعلان کردیا
انتخاب سےقبل ترک صدر اور ان کےحامیوں نے تاریخی آیاصوفیہ مسجد میں نماز ادا کی اور کامیابی کی دعائیں مانگی۔