کراچی(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کےسینئر رہنما منظور وسان کاکہنا ہےکہ اب معافی کا وقت گزرگیا عمران خان کومصیبت میں دیکھ رہاہوں۔
اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما نےکہاکہ عمران خان کےساتھ اب کوئی بھی نہیں رہےگا،عوامی سطح پرنہ لیڈرشپ سطح پر۔
انہوں نےمزید کہاکہ عمران خان باہر جانے کی کوشش کریں گےمگر انہیں جانےنہیں دیا جائے گا،ہو سکتا ہےکہ عمران خان کچھ دنوں کیلئےخاموشی اختیار کرلیں۔
منظور وسان نےکہاکہ تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ اور ملک میں نئی جماعتیں وجود میں آتے دیکھ رہا ہوں،نئی پارٹیوں کی قیادت دوسرے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تکبر نے عمران خان کو اس مقام پر پہنچایا، خواجہ سعد رفیق
انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف چھوڑنےوالے ق لیگ،پی پی پی،ن لیگ اور کچھ نئی جماعتوں میں شامل ہوں گے۔