امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لوگوں پر تیز دھار آلے سے حملہ

کیلیفورنیا( سٹار ایشیا نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کےشہر لانگ بیچ میں لوگوں پرتیز دھار آلے سے حملہ کیاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حملےمیں پانچ افراد زخمی ہوئےہیں جن میں سےایک کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ حملےمیں زخمی چار افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔

نازک حالت والے زخمی کو اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا: جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایاگیا ہےکہ تیز دھار آلے سےحملہ کرنےوالےشخص کو پولیس نےگولی مار کرزخمی کردیا اور گرفتار کر کے اسےبھی اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں