لاہور(سٹار ایشیا نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکہا ہےکہ عوام کوفیصلے کا اختیار دیا جائےسیاسی انجینئرنگ نہیں،مذاکرات اور اس کے نتیجےمیں شفاف قومی انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔
لاہور میں پارٹی کےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کےدرمیان ڈائیلاگ کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نےکہاکہ ادارےغیرجانبدار ہوجائیں اور وہی فریضہ انجام دیں جو آئین میں انہیں تفویض کیاگیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرناہوگی۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کےسابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نےمنصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سےملاقات کی جس میں آزادکشمیر کےسابق وزراءبھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی سگریٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کی ہدایت
رہنماؤں نےسیاسی اور کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔