وزیر اعظم کی سگریٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کی ہدایت

اسلام آباد ( سٹار ایشیا نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے15جولائی تک سگریٹ کی تمام فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانےکی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سےپاکستان ٹوبیکو کمپنی کے وفد نےجمعرات کوملاقات کی۔وفد سےگفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نےکہاکہ سگریٹ کی اسمگلنگ اورٹیکس چوری میں ملوث افراد کےخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

ان کاکہنا تھاکہ کسی کو بھی ملکی خزانےکو نقصان پہنچانےنہیں دیں گے۔اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کےسگریٹ بیچنےوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی انتشار ختم ہونے کے بعد اب معاشی انتشار ختم ہو رہا ہے، وزیر اطلاعات
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،مشیر احد چیمہ، چیئرمین ایف بی آر اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں