کوئٹہ(سٹار ایشیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےسیاست سےدستبردار ہونےکا اعلان کردیا۔
اس حوالےسےجاری کیےگئےبیان میں عثمان بزدار کاکہنا ہےکہ ضمیر مطمئن ہے۔
ان کاکہنا ہےکہ نیک نیتی کےساتھ پنجاب کے عوام کی خدمت کی،9مئی کو ہونےوالےواقعات قابلِ مذمت ہیں،ان کی مذمت کرتاہوں۔
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کامزید کہنا ہےکہ14 ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کاسامنا کررہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر مقرر
سردار عثمان بزدار نےیہ بھی کہا ہےکہ فوج کے ساتھ پہلےبھی تھا اور آئندہ بھی رہوں گا۔