Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی

امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی۔رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کلیئر اسٹفین اور پولو کھلاڑی انور ولی عرف موشور کی شادی اسلام آباد میں ہوئی۔ امریکی دلہن نے پہلے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا اس کے بعد نکاح پڑھایا گیا۔انور ولی ویلیج کونسل بونی کے چیئرمین ہیں، نوبیاہتا جوڑا کل چترال پہنچے گا۔امریکی خاتون کچھ عرصے انور کے خاندان کے ساتھ بونی میں رہ کر واپس امریکا چلی گئی تھیں، دلہا اور دلہن نے اَپرچترال میں خواتین کی تعلیمی ترقی، مقامی ہنڈی کرافٹ فروغ کیلئے سینٹر بھی تعمیر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × two =