نانچانگ(سٹار ایشیا نیوز)چین میں ایک طالب علم کو اسکول کے کیفے ٹیریا میں فراہم کیےجانےوالے کھانےمیں چوہے کےسر جیسےنظر آنے والی چیز ملنےکا معاملہ چینی سوشل میڈیا پرکافی توجہ حاصل کرگیا ہےاور یہ ریٹ ہیڈ گیٹ اسکینڈل کےنام سے مشہورہوگیا ہے،تاہم اسکول کا دعویٰ ہےکہ یہ بطخ کا سر ہے۔
یہ واقعہ چین کےعلاقے نانچانگ میں واقع جیانگژی ووکیشنل ٹیکنیکل کالج آف انڈسٹری ٹریڈمیں گزشتہ ہفتےپیش آیا۔
ہوا یوں کہ طلبہ لنچ کررہےتھےکہ انہیں اپنی چاول کی پیالی میں چوہےسر سےمشابہہ شےنظر آئی جس پر انہوں نے اپنا فون نکال کر اس کی ویڈیو بنائی اور کیفے ٹیریا اسٹاف کو بلاکر شکایت کی۔جس پر ان کا کہنا تھاکہ یہ چوہےکا سرنہیں بلکہ بطخ کا سر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر جرمانہ لگانے کی تجویز
یادرہےکہ بطخ کا سر اور گلا اہم چینی ڈشز میں شامل ہےلیکن طلبہ اس وقت یہ آرڈر نہیں کیا تھا اور نہ ہی یہ بطخ کا سرلگ رہاتھا۔