Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف فرد جرم کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

جارجیا(سٹار ایشیا نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےخلاف فرد جرم کومضحکہ خیز اور بےبنیاد قرار دے دیا۔

جارجیا میں کنونشن سےخطاب کرتےہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاکہ فرد جرم ایف بی آئی اورمحکمہ انصاف کی انتخاب میں مداخلت کے مترادف ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ ہم موجودہ سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کرنےجارہےہیں،کبھی ہار نہیں مانوں گا،اپنےمشن سےباز نہیں آؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز
انہوں نےمزیدکہاکہ حساس دستاویزات کو جاسوسی ایکٹ کےبجائےصدارتی ریکارڈ ایکٹ کےتحت آنا چاہیےتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں