سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےصدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہونے پرانہیں گزشتہ رات پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورمنتقل کیاگیا۔

اسپتال میں چوہدری پرویز الہٰی کےمختلف ٹیسٹ کئے گئے،رپورٹس تسلی بخش آنےپرانہیں اسپتال سے ڈسچارج کرکےواپس جیل منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سمندری طوفان کا خدشہ، بندرگاہ پر الرٹ جاری
یاد رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی16 دن کےجوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں