عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد فوزیہ صدیقی کراچی پہنچ گئیں

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)امریکی جیل میں عافیہ صدیقی سےملاقات کےبعد ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی واپس کراچی پہنچ گئیں۔

کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ عافیہ صدیقی کےساتھ دوسری ملاقات جولائی میں ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ عافیہ صدیقی سےپہلےبھی ملاقات ہوسکتی تھی لیکن اس حکومت نےکرائی،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے مددکی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نےکہاکہ تصوربھی نہیں کرسکتی تھی کہ عافیہ صدیقی اتنےبرے حال میں ہے،اگر کوشش کریں توعافیہ کی واپسی بہت آسان ہے۔

قبل ازیں ان کا کہنا تھاکہ سینیٹر مشتاق احمد نےخونی رشتےسےبڑھ کر ان کا ساتھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مینڈیٹ پر وڈیرے قبضہ کرنا چاہتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
انہوں نےکہاکہ20سال کےبعد اپنی بہن سےملنے کی کامیابی ملی.

اپنا تبصرہ بھیجیں