کراچی کے مینڈیٹ پر وڈیرے قبضہ کرنا چاہتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی اور شہر کےلیےمیئر کےامیدوار حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہےکہ شہر کےمینڈیٹ پر وڈیرےقبضہ کرناچاہتے ہیں۔

تحفظ کراچی مارچ کےشرکاء سےخطاب میں حافظ نعیم الرحمان نےکہاکہ بلدیاتی انتخابات میں سب سےزیادہ سیٹیں ہم نےلیں۔

انہوں نےکہاکہ ہم اپنی جیتی ہوئی سیٹیں واپس لے کررہیں گے،ہم کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کررہےہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نےمزید کہاکہ حلقہ بندیوں کا مسئلہ سامنےلےآئے،آخری دن تک یہ انتخاب ملتوی کروانےکے در پرتھے۔

اُن کاکہنا تھاکہ الیکشن میں حکومتی وسائل استعمال کیےگئے،فارم 11اور 12 کےمسائل اٹھائے گئے۔

حافظ نعیم الرحمان نےیہ بھی کہاکہ مرضی کےآر اوز سےنتائج تبدیل کیے،الیکشن کمیشن نےدوبارہ گنتی کےنام پرکھیل کھیلا۔

انہوں نےکہاکہ ایڈمنسٹریٹر بیٹھاکر الیکشن ملتوی کرائے گئے،تمہارےنمبر پھر بھی پورےنہیں ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نےکہاکہ193نمبر ہمارے ہیں، 155نمبر تمہارے پاس ہیں۔حالات سے پیپلزپارٹی نےکچھ نہیں سیکھا،یہ جمہوریت کےنام پر قبضہ کر رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آل پاکستان یوتھ تنظیموں کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ
اُن کا کہنا تھاکہ ہم اپنے مینڈیٹ پرسودے بازی نہیں کریں گے،لوگوں کو خریدنےکی منڈی لگا رکھی ہے،ہماری پُرامن جنگ جاری رہےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں