فواد خان کی وانی کپور کے ساتھ بولی ووڈ میں واپسی

پاکستان مشہور و معروف اداکار فواد خان اداکارہ وانی کپور کے ہمراہ بولی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی خبررساں ادارے فلم فیئر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فواد خان اپنی نئی بالی ووڈ فلم میں برطانیہ کے ایک شیف کا کردار ادا کریں گے۔فواد خان کے بھارتی مداح آٹھ سال بعد بالی ووڈ میں اُن کی واپسی پر پُرجوش ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ اس نئی فلم کا نام تو منظرِ عام پر نہیں آیا ہے تاہم، فلم میں فواد خان کے کردار اور شوٹنگ کی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں