بپر جوائے نے سجاول میں اثر دکھانا شروع کر دیا

سجاول(سٹار ایشیا نیوز)سمندری طوفان’بپر جوائے‘ نےسندھ کےشہر سجاول میں اثر دکھانا شروع کردیا،ہوا کےجھکڑ چلنےلگے،کشتیوں کےبادبان لپیٹ دیے گئے۔

بدین سےلوگوں نےٹرکوں اورٹریکٹروں میں نقل مکانی شروع کردی ہے،آشیانےویران ہوگئے، 2ہزار سےزیادہ لوگ گھروں کو چھوڑ گئےہیں۔

نقل مکانی کرنےوالوں کیلئےگولاڑچی میں امدادی کیمپ بنادیاگیا ہے،کیٹی بندر کو بپھرےسمندر سے محفوظ رکھنےوالا بند ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے۔

حیدرآباد میں بھی طوفان کیوجہ سےموسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔کچرے سےبھرے برساتی نالوں نےخطرے کی گھنٹی بجادی۔

ادھر بلوچستان کےساحل گڈانی سےپولیس اور رضا کاروں نےپکنک منانےوالوں کو واپس بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں آندھی و بارش کا الرٹ جاری
دوسری جانب اورماڑہ میں اونچی لہروں کےباعث سمندری پانی گھروں اوردکانوں میں بھی داخل ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں