لاہور(سٹار ایشیا نیوز)پنجاب بھر میں آندھی و بارش کےحوالے سے الرٹ جاری کردیا گیاہے۔
لاہور سےجاری کردہ سرکاری اعلامیہ کےمطابق پنجاب کےتمام اداروں اورضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنےکی ہدایات کی گئی ہے۔
صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
دریں اثنا پی ڈی ایم اے پنجاب نےکہا ہےکہ13 اور14جون کو اسلام آباد،مری،گلیات اور راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی کا انتخاب، پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آگیا
اس کےعلاوہ لاہور،اٹک،چکوال،سیالکوٹ،گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین اور نارووال میں بھی13اور14جون کو بارش کا امکان ہے۔