بیجنگ(سٹار ایشیا نیوز)فلسطین کےصدرمحمود عباس 4روزہ دورےپر چین پہنچ گئےہیں جہاں ان کی ملاقات چینی ہم منصب شی جن پنگ سےہوگی۔
یہ محمود عباس کا پانچواں دورہ چین ہے،وہ سینئرچینی قیادت سےبھی ملاقات کریں گے۔
فلسطین کی خبر ایجنسی’وفا‘کےمطابق محمود عباس اور شی جن پنگ فلسطین سمیت مشترکہ دلچسپی کےحامل علاقائی اوربین الاقوامی امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔
چین کی وزارت خارجہ کےترجمان وینگ وین بن نےکہاکہ صدر عباس پرانےدوست ہیں،وہ چین کی عوام کےاچھےدوست ہیں۔
یاد رہےکہ بیجنگ،اسرائیل فلسطین تنازع میں روایتی طور پر دو ریاستی حل کاحامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک روس تجارت میں بڑی پیشرفت، ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی
صدر محمود عباس کےہمراہ فلسطین کےوزیرخارجہ ریاض المالکی بھی ہیں جنہوں نےاپنےچینی ہم منصب سےملاقات کی۔