پاک روس تجارت میں بڑی پیشرفت، ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)خام تیل کےبعد روس سےمائع پیٹرولیم گیس(ایل پی جی)کی پہلی کھیپ طورخم کےراستے پاکستان پہنچ گئی۔

روس سے ایل پی جی پہلے ریل کےذریعے ازبکستان پہنچائی گئیازبکستان سے ایل پی جی ٹینکرز کےذریعے افغانستان کےراستےپاکستان پہنچائی گئی۔

طورخم بارڈر ذرائع کےمطابق ایل پی جی کارگو 10ٹینکرز پرمشتمل ہے۔

ایل پی جی ٹینکرز روس سےخریدے گئےایک لاکھ دس ہزار ٹن ایل پی جی کاحصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس، اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
یاد رہےکہ2 روز قبل پہلا روسی خام تیل بردار جہازکراچی بندرگاہ پہنچاتھا،جس میں سےگزشتہ روز خام تیل نکالنےکا کام شروع کر دیاگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں