اُروشی روٹیلا نے خاموشی توڑ دی متنازع ویڈیو لیک ہونے پر

انڈین اداکارہ اور سوشل میڈیا سٹار اُروشی روٹیلا نے اپنی متنازع ویڈیو لیک ہونے پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔ اروشی روٹیلا نے اپنی متنازع ویڈیو کے لیک ہونے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ویڈیو کلپ اُن کی آنے والی فلم ’گھس پیٹھیا‘ کا حصہ ہے۔فلم ’گھس پیٹھیا‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران انسٹاگرام پر ہینڈل انسٹنٹ بالی وڈ سے بات کرتے ہوئے اروشی روٹیلا نے کہا کہ ’جس دن وہ کلپ باہر آیا، میں بالکل اُس کی وجہ سے بہت غصے میں تھی۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ظاہر ہے کہ وہ میری ذاتی زندگی نہیں ہے، وہ میرا ذاتی کلپ نہیں ہے، وہ کلپ فلم کا حصہ ہے۔‘اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اُن کی دعا ہے کہ کسی بھی خاتون کے ساتھ کبھی ایسا نہ ہو۔‘فلم ’گھس پیٹھیا‘ کی کاسٹ میں اروشی روٹیلا کے علاوہ ونیت کمار سنگھ اور اکشے اوبروئے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × two =