ایف پی سی سی آئی نے آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ایف پی سی سی آئی نے آئی پی پیز کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،ایف پی سی سی آئی نے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کی استدعا کردی.نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی پی پیز کو دیا گیا زائد منافع ریکور کرنے کا حکم دیاجائے،آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں ترمیم کرکے ادائیگی بجلی کی فراہمی سے مشروط کرنے کا حکم دیا جائے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آئی پی پیز سے متعلقہ 1994،2002اور2015کی پالیسیاں کالعدم قرا ردے،قراردیا جائے کہ شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،قراردیا جائے کہ حکومت بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے منافع نہیں کما سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں