کوئٹہ(سٹار ایشیا نیوز)جانوروں کی کھالوں کا کاروبار شدید مندی کا شکار ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کاکہنا ہےکہ بکرے اور دنبے کی کھال 50 سے10روپےمیں خریدی جا رہی ہے جبکہ گائےاور بیل کی کھال1200روپےمیں خریدی جارہی ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد میں ہرسال قربانی کے جانور تو مہنگے سےمہنگےہو رہےہیں جبکہ کھالیں فروخت کرنے کیلئےچمڑا منڈی پہنچنےوالے کھالوں کی قیمت خرید میں کمی سےپریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم دنیا اسلاموفوبیا کیخلاف لائحہ عمل تشکیل دے، امیر جماعت اسلامی
پچھلی با ر چھوٹی کھال6 سے7سو کی دی تھی، اس بار وہی کھال ہے300روپےکی،کھالوں کے خریدار کہتےہیں کہ چمڑے کےبڑے تاجر وں کی جانب سےطلب کم ہونے کیوجہ سےگزشتہ سال کی نسبت کھالوں کی خریداری نصف قیمت میں ہورہی ہے۔