مسلم دنیا اسلاموفوبیا کیخلاف لائحہ عمل تشکیل دے، امیر جماعت اسلامی

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہےکہ اسلاموفوبیا کینسر کی طرح پھیل رہا ہے،مسلم دنیا لائحہ عمل تشکیل دے۔

لاہور سےجاری بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےسویڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی پرانتہائی دکھ کا اظہارکیا اور کہاکہ اس ناپاک جسارت کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔

انہوں نےکہاکہ حکومت سویڈن کےسفیر کے سامنےاحتجاج ریکارڈ کروائے،افسوسناک امر یہ ہےکہ اسٹاک ہوم پولیس نے بےحرمتی کی اجازت دی۔

امیر جماعت اسلامی نےمزید کہاکہ مسلم حکمران ان حرکتوں پرجاندار موقف اپنانےمیں ناکام رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: عید پر چھری لگنے سے زخمی 424 اور بسیار خوری پر 1800 افراد اسپتال لائے گئے
اُن کاکہنا تھاکہ شعائر اسلامی کی توہین سے دو ارب مسلمانوں کےدل زخمی ہوتےہیں،اسلاموفوبیا کینسر کی طرح پھیل رہا ہے،مسلم دنیا لائحہ عمل تشکیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں