فردوس جمال نے ماہرہ خان کو ‘بوڑھی عورت’ کہہ دیا

کراچی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر سُپر اسٹار ماہرہ خان کی خوبصورتی پر سخت کرتے ہوئے انہیں بوڑھی عورت قرار دے دیا۔حال ہی میں فردوس جمال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُن سے پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق سوال پوچھا گیا۔پروگرام کے میزبان نے فردوس جمال سے پوچھا کہ آپ نے ماضی میں کہا تھا کہ ماہرہ خان بوڑھی لگتی ہیں، اُنہیں ڈراموں یا فلموں میں ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار دینے چاہیے لیکن آپ کے اس بیان کے بعد اداکارہ نے سُپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے؟اس سوال کے جواب میں فردوس جمال نے کہا کہ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں، میں نے ماہرہ خان کی عُمر سے متعلق حقیقت بتائی تھی، وہ اپنی اصل عُمر کے مطابق بوڑھی عورت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں