گوگل کی مقبول ترین سروس جی میل اب کسی حد تک واٹس ایپ کی طرح محسوس ہونے لگے

اس نئے فیچر سے جب آپ ریپلائی بٹن پر کلک کریں گے تو اوپر موجود ای میل واٹس ایپ میسج پر ریپلائی کی طرح نظر آئے گی۔گوگل کے اس نئے ریپلائی باکس کی آزمائش نومبر 2023 سے کی جا رہی تھی اور اب اسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ یہ نیا فیچر جی میل کی اینڈرائیڈ ایپ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔اس فیچر سے جی میل کی ای میلز پر ریپلائی کرنے کا تجربہ کسی میسجنگ ایپ جیسا ہو جائے گا۔ابھی جی میل پر جب کسی ای میل پر ریپلائی کیا جاتا ہے تو ایک نئی ریپلائی ونڈو اوپن ہوتی ہے جس میں اوپر موجود تفصیلات ٹکڑوں میں نظر آتی ہیں۔مگر اس نئے فیچر سے جب آپ ریپلائی بٹن پر کلک کریں گے تو اوپر موجود ای میل واٹس ایپ میسج پر ریپلائی کی طرح نظر آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں