ریاض(سٹار ایشیا نیوز)سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے،سعودی عرب کی شاہی عدالت نےشہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود کےانتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
سعودی سرکاری میڈیا کےمطابق سعودی عرب کی شاہی عدالت نے شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز آل سعود کےانتقال کا اعلان کیا۔
شہزادہ طلال کی نماز جنازہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں نماز عصر کےبعد ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک بھی کردیا گیا۔
شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز سعودی شاہی خاندان کےسرکردہ رکن تھے اور عسیر خطےکے گورنر کےطور پر خدمات انجام دے چکےہیں،ان کے انتقال پرمملکت بھر سےدکھ اور تعزیت کا اظہار کیاگیا ہے۔
سعودی میڈیا کےمطابق شہزادہ طلال معروف سرمایہ کار اورسعودی الاتحاد کلب کےسابق سربراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر لائن میں دو مسافر آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کےمطابق شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز کا کھو جانا سعودی عرب کےلیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور ان کی کمی ان کےخاندان، دوستوں اور مملکت کےعوام کو بہت محسوس ہوگی۔