لاہور(سٹار ایشیا نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی گھروں میں بن بلایا مہمان بن کر بیٹھ گیا۔شاد باغ کی چائنا اسکیم اورشاہ جمال،تاج پورہ کےعلاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
معروف اداکارہ نادیہ جمیل نےاپنےگھر کی ویڈیو بھی شئیر کردی۔
My 76 year old mother is trapped in the house… again. I’m regretting the fact that I stayed with my best friend last night. We were celebrating my sons birthday and I crashed there. Now I can’t get to my mother. And she can’t get out. In another hour, if the rains continue, this… pic.twitter.com/Y6d4ml5FbF
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 5, 2023
نادیہ جمیل نےحکام سےنوٹس لینےکی اپیل کرتےہوئےکہاکہ والدہ گھر پر اکیلی ہیں اور کہیں نکل نہیں سکتیں،بچوں کےلیےکھانےپینے کی چیزیں لانے کےلیےبھائی کو سینے تک پانی سے گزر کر جانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے، وزیر اعظم
لاہور شہر کےکچھ علاقوں میں کشتیاں چل گئیں، کہیں مچھلیاں سڑکوں پر آگئیں۔