آئی ایم ایف معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کاکہنا ہےکہ آئی ایم ایف معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے،اس معاہدے سے پاکستان کو آگے بڑھنےکا موقع ملا ہے۔

شہباز شریف نے ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ10سال قبل ن لیگ نے چین کے ساتھ مل کر سی پیک شروع کیا،نوازشریف نے چینی صدر کےساتھ مل کر سی پیک کےسفر کا آغاز کیا۔

اُنہوں نےکہاکہ نوازشریف کی قیادت میں سی پیک کا منصوبہ پروان چڑھا اور اس منصوبے کے تحت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبےشروع کیےگئے۔

شہباز شریف نےآئی ایم ایف کےساتھ ہونے والےمعاہدے کےبارےمیں کہاکہ12جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں منظوری ہوجائے گی۔

اُنہوں نےکہاکہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کی دھجیاں اڑائیں لیکن اب آئی ایم ایف شرائط پرعمل درآمد کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق آگاہ کر دیا
اُنہوں نےیہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سےپاکستان کوآگےبڑھنے کا موقع ملا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں