پاکستان میں ایشیا کپ 2023 کے میچ کہاں منعقد ہونگے؟

پاکستان ایشیا کپ 2023 کے میچز کی میزبانی لاہور اور ملتان میں کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک قریبی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچز کی میزبانی کے لیے 2 مقامات لاہور اور ملتان کو منتخب کیا گیا ہے تاکہ سفری اور لاجسٹک مسائل سے بچا جا سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملتان کو لاہور سے کچھ حصّہ ملے گا جوکہ پاکستان میں ایونٹ کی میزبانی کا مرکزی مقام ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ایونٹ کا پانچواں میچ حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے اور اس پر ابھی بھی بات چیت کر رہے ہیں لیکن یہ فیصلہ پی سی بی کی پچھلی انتظامیہ نے کیا تھا اس لیے اس وقت یہ کافی مشکل کام ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہم ایک ایسی پالیسی تیار کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جس کے تحت شائقین سری لنکا میں ڈالرز میں ٹکٹ خریدیں گے کیونکہ برصغیر اور دنیا کے دیگر حصّوں سے کرکٹ کے شائقین کی ایک اچھی تعداد کے میچز دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کی توقع ہے اور وہاں پاکستان کا بھارت سے کم از کم 2 بار مقابلہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں