Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
ورلڈ کپ سے قبل بین سٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

ورلڈ کپ سے قبل بین سٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیا ہے۔بین سٹوکس نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر فوکس رکھنے کیلئے گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سٹوکس ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں بین سٹوکس مڈل آرڈر میں بیٹنگ کر سکتے ہیں، وہ ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں انگلش ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں