موسمیاتی تبدیلی سنگین چیلنج، پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں: مصدق ملک

وفاقی دارالحکومت زیرِ زمین آبی ذخائر کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق کا کہنا تھا کہ ملک میں پانی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح اور ریڈ لائن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں صاف زیرِ زمین پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اس لیے پانی کے تحفظ کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ک کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بڑے ڈیمز پانی ذخیرہ کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، ڈیم کے پانی کو آلودگی سے محفوظ بنانا ہوگا۔مصدق ملک نے کہا کہ شہری پانی کے بے دریغ استعمال سے گریز کریں اور پانی کو آلودہ ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے بھی عملی اقدامات ناگزیر ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی اور پانی کے دستیاب ذخائر کا مؤثر تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

3 × five =