کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 796 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر تیزی کے رجحان میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 153 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 74 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1690 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 74 ہزار 776 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
