شاہدرہ:سگیاں روڈ کی حدود میں دریائے راوی کے کنارے سے بے سہارا نومولود بچی کو نئی زندگی دیدی ۔15 کی کال موصول ہوئی، جس میں اطلاع ملی کہ شاپر میں بند نومولود بچی دریائے راوی کے کنارے پر پڑی ہے۔انچارج چوکی سگیاں امیش علی نے بروقت موقع پر پہنچ کر بچی کو اپنی حفاظت میں لیا اور ہسپتال لے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی کی عمر 1 دن بتائی گئی ہے .انچارج چوکی سگیاں امیش علی نے بچی کو طبی چیک اپ کے بعد اپنی نگرانی میں باحفاظت بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن ٹاؤن شپ میں منتقل کر کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ۔ امیش علی نے آئی جی پنجاب کے ویژن کو مکمل کرتے ہوئے اپنا فرائض باخوبی نبھایا۔
انچارج چوکی سگیاں امیش علی کا احسن اقدام / انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی
