ننکانہ صاحب: لاپتہ ضعیف خاتون کو اپنوں سے ملا دیا

ڈی پی او صاعد عزیز کی ہدایت پر پولیس تحفظ مرکز کا انتہائی منفرد اور احسن اقدام۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے والی لاپتہ ضعیف خاتون کو اپنوں سے ملوا دیا۔
ضلع وزیر آباد کے علاقہ تھانہ سوہدرہ کی رہائشی حنیفاں بی بی گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ تھی اور لاری اڈا ننکانہ صاحب پہنچ گئی، سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلنے پر پولیس تحفظ مرکز کی ٹیم نے ریسکیو 1122 کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا اور اسکا علاج معالجہ کروایا۔ لیڈی پولیس کی جانب سے حنیفاں بی بی کو نئے کپڑے پہنائے گئے پاؤں پر سوزش اور طبیعت ناساز ہونیکی وجہ سے حنیفاں بی بی چل پھر نہ سکتی تھی، لیڈی پولیس آفیسر نے بزرگ خاتون کے پاوں دبائے اور خدمت میں مصروف رہی۔ بزرگ خاتون کے ابتدائی طبی علاج معالجہ کے بعد طبیعت میں بہتری آئی تو پولیس تحفظ مرکز کی ٹیم نے حنیفاں بی بی کو ضلع وزیر آباد کے نواحی گاوں آرائیاں دا کوٹ پہنچایا۔ ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ ضعیف ماں کو حقیقی بیٹی آسیہ کے حوالے کیا گیا۔ پولیس تحفظ مرکز ٹیم کی کاوش کو اہلیان علاقہ اور ورثاء نے خوب سراہا۔ ڈی پی او صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس تحفظ مرکز کا قیام بے سہارا، مستحق اور پست طبقات کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں