حیدرآباد سے اغواء کئے جانے والے بچے کو بازیاب کروا لیا گیا

سول ہسپتال حیدرآباد سے اغواء کئے جانے والے بچے کو حیدرآبا دپولیس نے تین دن کی جدوجہد کے بعد سانگھڑ سے بازیاب کرکے اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد امجدشیخ نے میڈیا کو بتایا کہ دو روز قبل سول ہسپتال حیدرآباد سے اذان نامی بچے کو اغواء کرلیا گیا تھا جس کی بازیابی کیلئے سینئر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سانگھڑ سے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا ، اغواء کرنے والے ملزم اسلم ملک اور اس کی بیوی فریدہ کو بھی گرفتار کرلیا، انہوں نے بتایا کہ ملزم اسلم اور اس کی بیوی نے غلام قادر خاصخیلی سے 65ہزار روپے لے کر مغوی بچے کو اس کے حوالے کیاتھا ، معلوم ہوا ہے کہ بچے اغواء کرنے والے میاں بیوی نے غلام قادر خاصخیلی کو بچہ اغواء کرکے دیا کیونکہ غلام قادر خاصخیلی کہ یہاں اولاد نہیں تھی ، ملزم میاں بیوی نے غلام قادر خاصخیلی سے رقم لے کر اسے اپنے یہاں پیدا ہونے والا بچہ دینا تھا لیکن ملزمہ کے فریدہ کے یہاں مردہ بچہ پیدا ہوا جس کے بعد اس نے ہسپتال سے اذان نامی بچے کو اغواء کرکے غلام قادر خاصخیلی کو دیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں