آٹیسٹک بچوں کی فلاح و بہتری کے لیے ڈی پی ایس سکول وہاڑی میں آٹیزم سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو محمد طیب خان پرنسپل ڈی پی ایس سکول ، اساتذہ اور آٹیسٹک بچوں کے والدین شریک تھے .
ڈی پی ایس سکول وہاڑی میں آٹیزم ریسورس سینٹر کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ آٹیزم ایک ذہنی بیماری ہے اور کم سن بچے اس کا شکار ہوتے ہیں .
آٹیسٹک بچے چھوٹی عمر سے ہی تنہائی پسند ہو جاتے ہیں دوسرے بچوں سے گھلنے ملنے کھیلنے کودنے کی بجائے الگ تھلگ رہنا پسند کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آٹیزم سینٹر ایسے بچوں کی تعلیم و تربیت میں مددگار اور آٹیسٹک بچوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے میں معاون ہو گا سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ آٹیسٹک بچوں کو تعلیم و تربیت کے ذریعے سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے قابل بنانا ہمارا مشن ہے اور آٹیسٹک بچوں کو عضو معطل کی بجائے معاشرے کے لیے کارآمد بنانا ممکن ہے بچوں کی دلچسپی کے لیے کلاس میں کھلونوں، میوزک سمیت جھولوں کا انتظام کیا گیا ہے افتتاح تقریب میں موجود ایک آٹیسٹک بچہ ڈپٹی کمشنر سے لپٹ گیا جسے گود میں اٹھا کر ڈپٹی کمشنر نے سینٹر کا افتتاح کیا
