خاتون نے جنرل ہسپتال لاہور کی سرجیکل ایمرجنسی سے چھلانگ لگا دی، حالت تشویشناک

قصور کی رہائشی خاتون نے جنرل ہسپتال لاہور کی سرجیکل ایمرجنسی سے چھلانگ لگا دی،خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قصور میں خاتون کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی،آئی سی یو میں زیرعلاج مریضہ سدرہ افضال کا سی سیکشن ہواتھا،خاتون کو دو روز قبل قصور سے جنرل ہسپتال منتقل کیاگیاتھا، سی سیکشن کے دورا ن پیچیدگیاں پیدا ہونے پر ہو گئی تھیں جس پر خاتون کو آئی سی یو میں منتقل کردیاگیا،خاتون نے معلوم ہونے پر آئی سی یو سے نکل کر سرجیکل ایمرجنسی سے چھلانگ لگادی، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا،ہسپتال انتظامیہ نے انکوائری کیلئے 5رکنی کمیٹی بنا دیا، یورولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر خضر حیات کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں