Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ہارون آباد:120 تھیلہ جعلی کھاد برآمد

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ہارون آباد کا نواحی گاؤں میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ،120 تھیلہ جعلی کھاد برآمد، سیمپل لیبارٹری روانہ، حکام نے کھاد ملنے پر قانونی کاروائی شروع کردی .
ہارون آباد میں جعلی کھاد کی فراہمی کی شکایت پر محکمہ زراعت کا خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کی سربراہی میں مخبر کی اطلاع پر بسم اللہ کارپوریشن چک 25 تھری آر پر چھاپہ، موقع سے 120 تھیلے جعلی ایس ایس پی کھاد برآمد کر لی گئی۔جس میں سے سیمپل لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا،میسرز بسم اللہ کارپوریشن ڈیلر اینگرو فرٹیلائزرز کی دوکان پر 120 تھیلے جعلی ایس ایس پی کھاد ملنے پر دوکان سیل کردی مذکورہ ڈیلر اور کھاد بنانے والی فیکٹری مالک کے خلاف حکام نے قانونی کاروائی کے لیے تھانہ صدر ہارون آباد کو تحریر بجھوا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

9 + four =