چک جھمرہ ،زمیندار کے نوکر نے
ننھی کلی کودرندگی کانشانہ بناڈالا
،درندہ نماشخص نےاپناجرم چھپانےکےلئے چھری سے بچی کاگلہ کاٹنے کی کوشش بھی کی .
تھانہ چک جھمرہ کے نواحی گاؤں 185 ر،ب میں سات سالہ بچی سے مبینہ طور پر زمیندار کےنوکرکی جنسی زیادتی کاواقع پیش آگیا ،بھٹہ خشت پرکام کرنےوالےعمران کی سات سالہ ارم کے والد نےالزام عائیدکیاکہ اسکی بچی سےزیادتی کی گئی ہے
،عمران نے پولیس کوبتایا کہ جمعرات کی شام بشیر دیال کے نوکر مانی نے میری بچی سے جنسی زیادتی کی ہے .
،زیادتی کے بعد بچی کو قتل کرنے کی غرض سے چھری کے وار سے گلا کاٹنے کی کوشش بھی کی گئی ہے، ،چھری کےوار سے متاثرہ بچی کا گلا کافی کٹ چکا ہے اوربچی مضروب ہے ملزم نے کسی بھاری چیز سے بچی ارم کے منہ پر وار کیا ہے ، جس وجہ سےبچی کی آنکھ کے اندر خون آگیا ہے چک جھمرہ پولیس مصروف تفتیش ہے.
، متاثرہ بچی ارم کےوالدعمران کی مدعییت میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا .
اور مبینہ زیادتی کاشکار ہونے والی متاثرہ بچی ارم کےوالد نےوزیراعلی پنجاب آئی،جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے
