ہندو یاتریوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 جاں بحق

ٹنڈو الہ یار راماپیر میلے پرجانےوالے ہندویاتریوں کی گاڑی کو حبچابند کے قریب حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 2 جاں بحق جبکہ 20 سےزائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ گاڑی کے ٹائر راڈ ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ زخمی ہونے والوں کوفوری طبی امداد کےلیے تحصیل ہسپتال پتھورو منتقل کیاگیا جبکہ شدید زخمیوں کو میرپورخاص سول ہسپتال ریفر کردیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں