بہاولپور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ تاجر و شہری غیر محفوظ موٹر سائیکل چوریاں بڑھنے پر شہری پریشان تھانہ سول لائنز تھانہ بغدادالجدید اور تھانہ کینٹ کے علاقوں میں چور سرگرم ہو چکے ۔
بہاولپور میں آئے روز وارداتیں جاری ہیں چوریاں بڑھتی ہی چلی جا رہی ہیں پولیس چوروں ڈکیتوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو چکی ہے گزشتہ روز ماڈل ٹاون بی میں گھر کے باہر کھڑا ایڈوکیٹ محمد فصیل قیوم کا ہنڈا سی ڈی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے بہاولپور میں روزانہ موٹرسائیکلز اور گاڑیاں چوری ہو رہی ہیں اس سے پہلے بھی طاہر سعید رامے ایڈوکیٹ کی کار ڈکیتی ہوئی ہے۔شہریوں نے ڈی پی او بہاولپور آر پی او بہاولپور سے فی الفور نامعلوم موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے
Load/Hide Comments