بیمار ماں کے ساتھ ہسپتال آنے والی لڑکی کو وارڈ بوائے نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا

سندھ کے علاقے شکار پور کے سول ہسپتال میں بیمار ماں کے ساتھ آئی لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بیمار ماں کے ساتھ شکار پور کے سول ہسپتال آنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر وارڈ بوائے نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق وہ دو روز قبل ماں کو ہسپتال لے کر آئی، اُسی رات وارڈ بوائے زبردستی ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور خاموش رہنے پر قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔لڑکی کے مطابق وہ زیادتی کے دوران خود کو بچانے کے لیے چیخی تھی تاہم کوئی بھی مدد کو نہیں آیا۔لڑکی کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔ سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے واقعے کی تحقیقات کیلیے چار ڈاکٹروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں